مواچھ گوٹھ میں ہونے والی دہشت گردی کی واردت کا مقدمہ درج

0
80

کراچی: پولیس حکام کے مطابق مواچھ گوٹھ میں 14 اگست کی رات کو ہونے والی دہشت گردی کی واردت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے اور مقدمہ معراج محمد خان کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزیو ایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ہم نے اپنی بچی کی شادی کی اور واپس آرہے تھے تو حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش ممکنہ طورپر سی ٹی ڈی منتقل ہو جائے گی۔ معراج محمد خان حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کے سربراہ ہیں۔ مدینہ کالونی تھانے میں درج مقدمہ کا  نمبر 347/2021 ہے اور دہشت گردی کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں