سندھ کی سرکاری ملازمتیں جعلی ڈومیسائل بنا کرغصب کی جاری ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

0
52

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے 27 تاریخ کو جعلی ڈومیسائل کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی اور سندھ کے شہری علاقوں کی لاکھوں سرکاری ملازمتیں جعلی ڈومیسائل بنا کر غصب کی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری سندھ میں رہنے والے مہاجر پنجابی پختونوں اور دیگر قومیتوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور حکومتی سرپرستی میں جعلی ڈومیسائل بنائے جارہے ہیں۔ یہ ایک منظم سازش ہے جس میں سندھ کی نوکر شاہی ملوث ہے۔ ہم نے تمام دستاویزات متعلقہ عہدیداران تک پہنچائے ہیں۔ ہم نے ہر فورم پر آواز اُٹھائی لیکن کہیں سے کوئی جواب نہیں آیا اور ہم نے شہری سندھ کیلئے انصاف حاصل کرنے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں