شیخ رشید کے سوشل میڈیا ایڈوائزراچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

0
85

کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید احمد کے سوشل میڈیا ایڈوائزراور ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے سید عاصم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا سید عاصم کی وفات پر اظہار افسوس لواحقین سے تعزیت اظہار۔

شیخ رشید احمد نے دی پاکستان اُردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عاصم ایک دیانتدار، محنتی اور مخلص ساتھی تھا۔اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ عوامی مسلم لیگ اور میرے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تشہیر کے لئے سید عاصم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ عاصم کی ذاتی دلچسپی ،محبت اور خلوص سے میرے ٹویٹر فالورز کی تعداد پچاس لاکھ سے اوپر پہنچ گئی۔ سید عاصم رضارانہ طورپرشیخ رشید احمد کا سوشل میڈیا اکاونٹ چلا رہے تھے انہوں نے ہی اکاونٹ بھی بنایا تھا۔

دی پاکستان اُردو سے بات کرتے ہوئے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و تحقیقاتی صحافی مدثر غفور نے سید عاصم کی اچانک وفات پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی عاصم سے 10 سالہ رفاقت رہی ہے وہ ہنس مک انسان تھے اور کراچی کے رہائشی ہونے کے ناطے ان سے اکثر ملاقات رہتی تھی۔ عاصم مجھ سے اکثر سیاسی مشورہ کرتے تھے اور میرے مشورے کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہوئے مانتے بھی تھے۔ مدثر غفور نے 2017 کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی عاصم سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے قریبی لوگوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تو تب بھی عاصم نے مشورہ کیا اور میں نے عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے ساتھ ہی سیاست کرنے کا مشورہ دیا تب بھی انہوں نے مانا اور آخری وقت تک شیخ رشید کے ساتھ مخلص ساتھی رہے ہیں۔

سید عاصم کا شمار پاکستان کے چند ٹاپ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ میں ہوتا تھا اور عوامی مسلم لیگ کے بنیادی آراکین میں تھے۔ سید عاصم کراچی کے رہائشی تھے اور انہوں نے اپنے لواحقین میں ایک بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ ان کی عمر چالیس برس تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں