شہباز شریف کراچی میں’ بلاول زرداری مینار پاکستان لاہور میں اپنی 15 سالہ کارکردگی بتا کر وُوٹ مانگے، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا ایکسکلوسیو انٹرویو

0
23

کراچی: سابق وزیر نواز شریف کے ترجمان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دی پاکستان ڈیجیٹل کو ایکسکلوسیو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آرہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ شہباز شریف سندھ کے شہر کراچی میں جبکہ بلاول زرداری پنجاب کے شہر لاہور مینار پاکستان میں اپنی 15 سالہ کارکردگی بتا کر وُوٹ مانگے، پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں سندھ میں کچھ نہیں جبکہ شہباز شریف کی پنجاب میں دس سالہ کارکردگی دیکھ لیں جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئیر ہیں اور اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل دونوں بہترین وزیر رہے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت بناکر محنت کرنا کسی کے فائدے میں نہیں ہے۔

دی پاکستان ڈیجیٹل نے سوال کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف یا شہباز شریف میں سے کس کو وزیر اعظم بننا چاہئیے؟ جس کے جواب میں محمد زبیر کہنے پر مجبور ہوگئے کہ مشکل سوال نہ کیا کریں اور کہا کہ دونوں اچھے وزیر اعظم رہے ہیں لیکن نواز شریف سمیت کافی رہنما عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فورا الیکشن کے حق میں تھے مگر مجبوری میں اتحادی حکومت بنانی پڑی۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوا لیکن پھر بھی عمران خان سمیت سب کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔ ہمارے اکثر لوگ ہمیں کہتے تھے اب بھی تحریک انصاف کی طرز پر بات کریں مگر ہم اچھی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

دی پاکستان نے سوال پوچھا کہ آپ کے بھائی اسد عمر کے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی اطلاعات پر انہوں نے اپنے بھائی اسد عمر کے بارے میں جواب میں کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہی ہیں اور اپنی سیاسی جگہ پر کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں