بیل آؤٹ پیکج نہ ملنے کے باوجود پی آئی اے 10 کپتان بھرتی کرے گی

0
46

کراچی: ایک طرف تو قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل کارپوریشن لمیٹڈ کو حکومت نے بیل آؤٹ پیکج دینے سے انکار کر دیا ہے اور ایئر لائن کو اندرون ملک پروازیں چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف اندرون ملک پروازوں کے لیے قومی ایر لائن نے اپنے اے ٹی ار طیاروں کے بیڑے کے لیے 10 نئے کپتان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذکورہ بھرتیوں سے ادارے پر تقریبا ایک کروڑ روپے ماہانہ کے اخراجات کا اضافہ ہوگا۔ منتخب کپتانوں کی عمر کی حد 50 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ اپلائی کرنے والے امیدواروں کی فلائنگ کا تجربہ 1500 گھنٹے جس میں 500 گھنٹے پی1 ملٹی انجن اور ایک ہزار گھنٹے پی1 و پی2 ٹربو جیٹ پر ہونا لازمی ہے۔ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جن کو اے ٹی آر طیارے اڑانے کا تجربہ ہو۔

اپلائی کرنے والے امیدواروں کا کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ انڈیپینڈنٹ ٹیسٹنگ ایجنسی لے گی اور 70 فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے طلب کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو انتہائی پرکشش تنخواہ اور سہولیات ادا کی جائیں گی۔ منتخب امیدوار کو 50 لاکھ کا بینک گارنٹی بانڈ جمع کروانا لازمی ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں