شیخ رشید کو مختلف شخصیات کے فون، خیریت دریافت کی۔

0
54

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کرنے کے لئے اعلی شخصیات کے فون اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

صدر پاکستان جناب عارف علوی، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کے فون، تحریک منہاج القرآن کے چیرمین طاہرالقادری،  اور پاکستان میں چین کے سفیر باؤ جنگ، صحت کے بارے میں پوچھا جبکہ طاہرالقادری اور چین کے سفیر باؤ جنگ نے پھولوں کا گلدستہ بھی بھیجا۔

شیخ رشید احمد کزشتہ تین روز سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سیلف ائیسولیشن میں ہیں۔ اعلی حکومتی اور دیگرشخصیات شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیخ رشید احمد کا معزز شخصیات کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خیریت سے ہوں اور دعائوں کا شکر گزار ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں