باپ کا انوارالحق کاکڑ نگران وزیر اعظم نامزد

0
43

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھن والے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ انوارالحق کاکڑ 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا اشتراک کیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی جس کو مارچ 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مختلف الرائے شخصیات نے بنایا۔ انوار الحق کاکڑ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

ابتدائی تعلیم کے بعد وکالت کی تعلیم لندن سے حاصل کی، انوار الحق کا تعلق پشتو کے بڑے قوم کاکڑ سے ہے، مسلم لیگ دور حکومت میں انوار الحق کاکڑ نواب زہری دور حکومت کے ترجمان بھی رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں