افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، چوہدری فواد حسین

0
149

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ‏افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔

‏وزیر اعظم عمران خان کہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں