سابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) حاجی ہزار خان کھوسہ وفات پاگئے

0
257

کراچی:  سابق نگران وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، اور ڈی آئی جی ہائی وے پولیس برکت حسین کھوسہ کے والد جسٹس (ر) حاجی ہزار خان کھوسہ اس دنیا فانی سے وفات پاگئے۔

سابق نگران وزیر اعظم و ریٹائر جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ حاجی میر ہزار خان کھوسہ کی نماز جنازہ درگاہ کٹبار شریف میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میاں غلام محی الدین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، صوبائی وزیر میر اظہار حسین کھوسہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز احمد کھوسہ، سمیت مختلف شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق درگاہ کٹپار شریف میں کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں