روسی تیل کی ترسیل آج سے شروع ہوگی، تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

0
38

کراچی: وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روس سے آئے تیل کی ترسیل آج سے شروع ہوگی اور روسی تیل سے پاکستان میں پٹرول سستا ہوجائے گا۔

45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہوگی اور پارکو بھی روسی تیل کی ریفائننگ میں حصہ لے گی، ئندہ 2 ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آجائے گا۔ روس سے ایک لاکھ بیرل کا معاہدہ ہوا ہے اور پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد 7 لاکھ بیرل روسی تیل پاکستان آئے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے قیمتوں میں ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں