اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی

0
35

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان نے پھر وکیل تبدیل کرلیا۔ عاطف زمان کے نئے وکیل نے کیس میں وکالت نامہ جمع کرادیا ہے۔ نئے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو کیس کی تیاری کے لیے 26 جون تک کی مہلت دے دی۔

مدعیہ زارا عباس کے وکیل جبران ناصر سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں