پیپلز پارٹی کا وزن ہے دوسری جماعتوں کا نہیں ہے، خورشید شاہ

0
31

سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے۔ شوکاز نوٹس ملازم کو دیا جاتا ہے اور شاہد خاقان نے جلد بازی کی ہے۔ ہم نے کبھی پوچھا کہ نواز شریف باہر کیوں گئے، ہم نے کبھی پوچھا آپ کا گورنر، جنرل سے کیوں ملا؟۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وزن ہے دوسری جماعتوں کا نہیں ہے۔ سینٹ کے الیکشن میں جب انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اور ہم نے ڈسکہ الیکشن میں ہم نے ن لیگ کی حمایت کی۔ ہمارے ساتھ عوام ہے اور بلند و بانگ دعوی کررہا ہوں کہ میں جیل سے باہر نکلوں میرے ساتھ مقابلہ کرے کہ پیپلز پارٹی نے کتنے سوشل کام کیے، کتنا تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ قرضے میں بھی دعوی سے کہہ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے دور میں چھ ہزار ارب ن لیگ کے دور میں آٹھ ہزار ارب اور اب بارہ ہزار ارب کا قرضہ بڑھا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں