کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ
 
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

0
42

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں