اور این آر او دے دیا گیا، جہانگیر ترین کی گرفتاری کی ابھی ضرورت نہیں، ایف آئی اے

0
72

لاہور: عدالت نے جہانگیر ترین کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے کہا کہ کسی بھی تادیبی کاررواٸی سے سات روز پہلے اطلاع دے۔

جہانگیر کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ کیس ایف آٸی اے کے داٸرہ اختیار میں آتا ہی نہیں ،ایس ای سی پی کمپنیوں کے حوالے سے تمام معاملات دیکھتی ہے۔ مدعی، تفتیشی ایف آئی اے خود بنا اور جلاد بننے سے پہلے کی حد تک پہنچ گیا۔

جس پر عدالت نے کہا کہ بطور جج اس معاملے پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا اور ہمارا معاشرہ روز بروز نیچے کی طرف جا رہا ہے۔ کس پر الزام لگاٸیں کس پر نہیں یہ ایک لمبی بحث ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ایف آئی اے کا بیان ریکارڈ کیا جاٸے کہ انھیں ہماری گرفتاری چاہیے یا نہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی نے کہا کہ جھانگیر ترین کی گرفتاری کی ابھی ضرورت نہیں اور اگر کبھی ضرورت پڑی تو  ایف آئی اے پہلے آگاہ کرے گا۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی کو حکم دیا جاٸے کہ دس روز پہلے اطلاع دی جاٸے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں