آج ملک کے مختلف مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان

0
30

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بھکر، خوشاب، سرگودھا، جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ ملتان اور ڈی جی خان میں آج آندھی چلنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، کوہستان، بونیر، شانگلہ، پشاور، چارسدہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مردان، صوابی، سوات، مالاکنڈ دیر، چترال، ڈی آئی خان، بنوں کرم، کوہاٹ اور وزیرستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، کوہستان، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ اور دیر میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، سبی، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں