ایف آئی اے انویسٹیگیشن انسپیکٹر کے ابتدائی امتحان میں 36 ہزار ُمیدوار کامیاب

0
28

کراچی: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی اے کے انسپیکٹر انویسٹیگیشن کے ابتدائی تحریری امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

مذکورہ ایم کیو تحریری ٹیسٹ 18 سے 21 اگست کو منعقد ہوئے۔ مذکورہ اسامی کے لیے مجموعی طور پر 83 ہزار 471 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔ امتحان میں 39 ہزار 227 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے 36 ہزار 502 امیدوار اس ابتدائی ایم کیو ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے۔

اُمیدواروں کی فہرست ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ ان کامیاب اُمیدواروں کے کم از کم پاسنگ مارکس 50 فیصد رہے۔ اگلے مرحلے میں ان کامیاب اُمیدواروں کے انٹرویو لیے اور شارٹ لسٹ کیے جائیں گے اور اس کے بعد ایک اور تحریری ٹیسٹ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں