وزيراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کياہے، وزیر خارجہ

0
25

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزيراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کياہے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی اور اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا۔ افغانستان کا اہم وفد پاکستان ميں مشاورت کيلئے موجود ہے اور افغان وفد امن کے عمل کو آگےبڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے۔ آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی۔ افغان وفد سے افغانستان کی بہتری، امن و استحکام کيلئے بات ہوگی۔

 وزير خارجہ نے کہا کہ بھارت کو موجودہ حالات پر ذمہ داری کا ثبوت دينا چاہيے۔ دنيا امن و استحکام کی خواہاں ہے اور دنيا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے۔  خطے کي بہتری کيلئے بھارت کو ذمہ داری دکھانا ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں