وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس

0
59

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں  چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء، ایڈوائزر، اسپیشل اسسٹنٹ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام کابینہ اراکین خاص طور پر نئے وزراء، ایڈوئزر اور اسپیشل اسسٹنٹ کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے  بریف کرتے ہوئے بتایا کہ 22-2021  کا ترقیاتی بجٹ  329.02 بلین ہے۔ اس میں 222.50 بلین صوبائی اے ڈی پی، 30 بلین  ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 71.16 بلین فارین فنڈنگ پروجیکٹ  اور 5.36 وفاقی پی ایس ڈی پی شامل  ہیں۔ نئے سال میں  1646 جاری منصوبوں کے لیے 138.384 بلین رکھے گئے ہیں۔ 138.384 بلین میں سے 38.706 بلین نئے سال کے شروع میں جاری کیے اور 38.706 بلین میں 2 مہینوں (جولائی ۔ اگست ) 8.173 بلین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ ان فنڈز  کی یوٹیلائزیشن  کی وجہ بروقت فنڈز  کی ریلیز ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ اُن  پر بڑی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں کوبروقت مکمل کروائیں۔ تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار اور افادیت کو چیک کرتے رہیں۔ کابینہ نے پبلک فنانشل  مینجمنٹ ریفارم اسٹریٹیجی پر غورو خوض کیا اور منظوری دی۔ اس کے مین فیچرس میں ٹرانسپیرینسی، پی پی پی پروجیکٹسکی ایکزیکیوشن، مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں