پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کی وفاقی وزیر سید امین الحق سے ملاقات

0
46

اسلام آباد: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر سید امین الحق سے پی ایف یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیاداران کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیکریٹری جنرل پی ایف یوجےناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکریٹری انور رضا شریک تھے۔

صحافی رہنماؤں نے وفاقی وزیر سید امین الحق کو میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور صحافی تنظیموں کی جانب سے وفاقی وزیر امین الحق کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ صحافیوں کی جدوجہد اور ان کے مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ رہی اور پارلیمنٹ میں بطور جماعت ایم کیو ایم صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرے گی۔ کسی بھی قسم کی قانون سازی یا اتھارٹی کے قیام سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہیئے۔ اگر مجوزہ میڈیا اتھارٹی صحافیوں کے مفاد میں ہے تو صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ بطور غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہم نے ہمیشہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ صحافت کو پابند کرنے والے ہمیشہ نقصان میں رہے۔ جبری برطرفی، تنخواہوں میں کٹوتی اور عامل کامل صحافیوں کے استحصال کو روکنے کی ضرورت ہے۔ صحافتی تنظیمیں اپنے اندر سے پیراشوٹر اور جعلی صحافیوں کو بھی نکال باہر پھینکیں۔ اس طرح کے صحافی غلط اور گمراہ کن خبروں سے صحافتی اقدار کو پامال کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں