وفاقی حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام، 21 اشیاء خوردونوش مذید مہنگی

0
189

اسلام آباد: حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دینے لگی۔ ملک بھر میں 21 اشیاء خوردونوش مزید مہنگی ہوگئی ہیں اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 15 اعشاریہ 29 فیصد ہو گئی۔

صرف ایک ہفتے میں ملک بھر میں آلو، ٹماٹر، آٹا، انڈے، لہسن، پیاز، تازہ دودھ، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، باسمتی ٹوٹا چاول، صابن، سرسوں کا تیل، چائے کی پتی، آٹا اور چکن سمیت مجموعی طور پر 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ اس دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جارہ کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 14 اعشاریہ 56 فیصد، ایل پی جی 8 اعشاریہ 64 فیصد، چکن11 اعشاریہ 43 فیصد، پیاز 8 اعشاریہ 38 فیصد، مہنگا ہوا جب کہ آلو کی قیمت میں 1 اعشاریہ 21 فیصد، لہسن 6 اعشاریہ 97 فیصد، گھی5 اعشاریہ 36 فیصد اور کوکنگ آئل1 اعشاریہ 31 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں