متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا صبا قمر کے نام

0
177

رپورٹ: پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے گولڈن ویزے کے اجراء پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے گولڈن ویزے جاری کئے۔ آپ لوگوں نے اپنے دروازے میرے لئے کھول دیئے ہیں اس پر آپ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔

https://www.instagram.com/p/CvrtsWihuvI/?igshid=MTc4MmM1YmI2Ng==


انہوں نے قانونی تعاون فراہم کرنے والی کمپنی  کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت نے اس عمل کو آسان اور ہموار بنا دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں