فنکاروں کا یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے شہدا کو ویڈیو پیغام کے ذریعے خراج عقیدت

0
76

کراچی: اداکارہ نیلم منیر اور اعجاز اسلم سمیت دیگر فنکاروں نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو ویڈیو پیغام کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے کہا یوم پولیس شہدا کے موقع پرپولیس کے تمام شہدا اور ان کی فیملی کو دل سے خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ہمارے پولیس افسران و اہلکار ہمارے پیارے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں تک قربان کردیتے ہیں۔ پولیس کے تمام شہیداور ان کی فیملی کو سلام اور سلوٹ پیش کرتی ہوں، میرا ایمان ہے کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اداکار اعجاز اسلم اور کرکٹر فواد عالم  نے کہا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہدا کا شکریہ ادا کریں کہ ان کی وجہ سے ہم سکون سے رہتے ہیں اور آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔

سینئر اداکار سیفی حسن نے کہا 4 اگست وہ دن ہے جب ہم اپنے پولیس کے ان افسران اور جوانوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں سندھ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں