سمندری طوفان بائپر جوائے نے پاکستان اور بھارت کا رخ کرلیا

0
185

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے نے پاکستان اور بھارت کا رخ کرلیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں سرکولیشن کے باعث سمندری طوفان بائپر جوائے نے رخ تبدیل کرلیا ہے، جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ہائپر جوئے کراچی کے جنوب میں 1120 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے، انکا کہنا تھا کہ طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ طوفان کے مرکز اور گردونواح میں تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں