کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی

0
63

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 965 ہو گئی اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37  ہزار 489 تک جا پہنچی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83  اموات ہوئیں ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4922 ہوگئی ہیں۔

 سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 97626 ہو گئی اور پنجاب دوسرے نمبر مریضوں کی تعداد 83599 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 28681 ، بلوچستان 10919 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  13650 , آزاد جموں و کشمیر 1419 گلگت میں 1595 ہو گئی اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر  14 لاکھ 67 ہزار 104 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں