اسٹیل ٹائون پولیس کی کاروائی، موٹر سائکل کی چوروں کا بین الصوبائی گروہ گرفتار

0
105

کراچی: ترجمان پولیس ضلع ملیر کے مطابق شہر کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات کو بلوچستان میں بیچنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ سومار جوکھیو گوٹھ میں ایک کمپاؤنڈ پر اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مار کر باپ بیٹا سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔

ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں کمپاؤنڈ میں جمع کرتے اور پھر انکے پرزے خضدار میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا گروہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے چیچس نمبرز بھی ٹیمپر/تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔ پولیس نے کمپاؤنڈ سے 06 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور دیگر تین موٹرسائیکلیوں کے پارٹس تحویل میں لے لئے۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ شاہ لطیف، سولجر بازار، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی کی حدود سے چوری شدہ ہیں۔

گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کر کے انکے پارٹس خضدار میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے اور گرفتار ملزمان پوچھ گچھ جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں دوست علی ولد مولا بخش، فردوس علی ولا دوست علی اور علی حیدر شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں