کے یو جے کی سینئر صحافی نفیس نعیم کے اغوا اور لاپتہ کیے جانے کی مذمت

0
42

کراچی: کراچی یونین آف جرنلستس نے سینئر صحافی آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کے نامعلوم سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا اور لاپتہ کیے جانے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور لاپتہ کیے گئے صحافی کو بازیاب کرائیں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے نفیس نعیم کو ناطم آباد میں ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد اس وقت اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ گھر کے قریب ہی سودا سلف خرید رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق انہیں پولیس موبائل میں ڈال کر لے جایا گیا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نفیس نعیم کو اغوا کرنے والے سرکاری اہلکار تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نفیس نعیم کا دن دہاڑے اغوا لاقانونیت کی انتہا اور اس سلسلے کی کڑی ہے جس کا شکار ملک بھر میں صحافی مسلسل ہورہے ہیں، حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود صحافیوں کے خلاف ایسے واقعات کا تسلسل سے ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کی سوچ اور کردار ایک جیسا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نفیس نعیم کو فوری طور پر سامنے لایا جائے ان پر اگر کوئی الزام ہے تو بھی اس سلسلے میں قانونی طریقہ کار اپنایا جائے، بیان میں نفیس نعیم کی بازیابی کے لے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر کراچی یونین آف جرنلسٹس نفیس نعیم کی بازیابی کے لیے احتجاج کے ہر ممکن طریقے کو اپنائے گی، جس میں 14 جون کو سندھ اسمبلی میں بجٹ کے موقع پر احتجاج بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں