ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد کورونا وائرس کا شکار، 24 مریض شہید

0
64

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس طرح  کورونا کے مصدقہ مریض 27 ہزار 473 ہوگئے جب کہ 618 شہید ہو گئے۔

پنجاب  میں 10 ہزار 471، سندھ میں 9691، خیبرپختونخوا 4327، بلوچستان 1876، اسلام آباد 609، آزاد کشمیر 79 اورگلگت بلتستان میں 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے شہید افراد کی تعداد 618 ہو گئی ہے جب کہ 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 221 شہادتیں  ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 191، سندھ میں 175، بلوچستان 24، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں