وزیر اعظم عمران خان سے سوالات پوچھنے کی گستاخی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کی بنیادی رُکنیت ختم

0
96

اسلام آباد: سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد کی قیادت کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی پر تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی کارروائی۔

احمد جواد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ صادر کردیا اور احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے۔

احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوائی۔ قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی دو رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں ان کی بنیادی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنا دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں