شاہ محمود قریشی کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ ری ہیبیلی ٹیشن میڈیسن کا دورہ

0
56

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ ری ہیبیلی ٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا۔

وزیرخارجہ نےجنگ میں زخمی فوجیوں سے ملاقات اور خیریت دریافت کی اور زیر علاج جوانوں کے عزم اور حوصلے کی داد دی۔

وزیر خارجہ کو اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پربریفنگ دی گئی اور اےایف آئی آر ایم جنگ میں زخمی فوجیوں کے لیے بحالی کا ادارہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں