خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی سیمینار کا انعقاد

0
33

کراچی: سندھ پولیس اور قانون میرا محافظ ہے کہ اشتراک سے خواتین کا عالمی دن برائے سال 2021 کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریننگ نعیم شیخ کی سربراہی میں سندھ پولیس نے 8 مارچ کو سوشل میڈیا سیریز “قانون میرا محافظ ہے” کے ایک حصے کے طور پر “پرو ویمن قوانین کے نفاذ اور پولیس کے کردار” پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔

ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نعیم احمد شیخ نے تفتیشی افسران کو خواتین سے متعلق کیسز و دیگر قانونی امور کو بطریق احسن پایہ تکمیل تک پہنچانے میں جدید تربیتی پروگرامز کے آغاز جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ جرائم سے متاثرہ خواتین کو ان کی داد رسی کے لئے کس طرح سے روابط میں رکھنا ہے۔ جیسے طریقہ کار پر مشتمل جلد ہی شروع کیئے جانیوالے پروگرام کا بھی باالخصوص احاطہ کیا۔

سیمینار کے مہمان مقررین میں بیرسٹر شاہدہ جمیل سابق وفاقی وزیر قانون، نیاز احمد صدیقی سابق آئی جی پولیس سندھ، ڈاکٹر جمیل احمد، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباداورڈاکٹر مقصود احمد، ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز شامل تھے۔

سیمینار کے اختتامی خطاب میں نیاز احمد صدیقی نے پرو ویمن قوانین پر روشنی ڈالی اور قانون میرا محافظ اور کے سندھ پولیس کے اشتراک اور پولیس کی خدمات کی تعریف کی اور سراہتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد جیسے جرائم کی روک تھام اور جائے وقوعہ تک فوری رسائی میں مددگار 15 اور واٹس ایپ گروپ کی سہولت کا بھی احاطہ کیا۔

مہمان مقررین نے قانون میرا محافظ ہے کی سیریز جو معاشرے کے کمزور طبقات کو پلیٹ فارم فراہم کرنے میں محکمہ پولیس کے ساتھ مشترکہ تعاون میں پیش پیش ہے کی بانی محترمہ فوزیہ طارق کی خدمات کو سراہا۔
 آخر میں محترمہ فوزیہ طارق نے سندھ  پولیس کی جانب سے کمیونٹی کے لیئے بے لوث خدمات اور اس نیک مقصد کو لیکر چلنے میں سندھ پولیس کا تہہ دل سے  شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں