سی ویو کے مقام پر مبینہ طور پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر سارہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی

0
49

کراچی: تین روز قبل سی ویو کے مقام پر مبینہ طور پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر سارہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ واقعہ سے قبل ڈاکٹر سارہ ملک اسپتال سے نکلتی ہے تو اس کے ساتھ قتل میں مبینہ طور پر نامزد ملزمہ بسمہ نامی لڑکی بھی ہوتی ہے۔

مقتول سارہ ملک کے لاپتہ ہونے سے قبل 6 جنوری کی فوٹیج میں مبینہ قتل کی نامزدہ ملزمہ بسمہ کو کلنک میں سارہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ پھر دونوں لڑکیاں ایک ساتھ کلنک سے باہر نکلتی ہیں اور کچھ فاصلے پر جاکر دونوں لڑکیوں کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سارہ ملک کے لاپتہ ہونے سے پہلے کے یہ آخری مناظر ہیں، اس بعد سے سارہ کا نہیں پتہ لگتا اور گزشتہ سارہ کی لاش ملی تھی

دوسری جانب سمندر میں ڈوبنے والی لڑکی کے کیس میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے اور مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر شان سلیم نے دوران تفتیش لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر شان سلیم نے پولیس تفتیش میں مذید بتایا کہ اس کا متوفیہ سے جنسی تعلق تھا، سارہ ڈاکٹر شان کے کلینک پر کام کرتی تھی، ڈاکٹر نے قرض دیکر بلیک میل اور جنسی تعلق پر مجبور کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں