ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے دو ایرانی باشندے اور ایک قاتل کو آف لوڈ کر دیا

0
104

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے 2 مختلف کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات جانے والے دو ایرانی باشندے جو پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہے تھے اور ایک نامزد قاتل کو آف لوڈ کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی ایئرلائن سے سفر کرنے والے دو مسافروں عامر علی اور عبد الصمد کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر جارہے تھے پوچھ میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ ایرانی شہری ہیں اور جعلی پاسپورٹ پر جا رہے تھے۔ ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی میں دادو میں قتل کے نامزد ملزم وحید علی لغاری کو آف لوڈ کیا گیا وہ دوبئی جا رہا تھا اور اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں