کراچی سے تیرا سالہ بچی اغواء

0
211

کراچی: کراچی سے تیرا سالہ بچی اغواء کرلی گئی۔ کورنگی شریف آباد کی بچی رخسانہ کو اسکول کے گیٹ سے اغواء کیا گیا۔ رخسانہ کے اغواء کی خبر اس کے اسکول دوستوں نے والدین کو فراہم کی۔

بچوں نے بتایا کہ رخسانہ کے اغواء میں غلام مرتضٰی نامی شخص ملوث ہے۔ غلام مرتضٰی نامی شخص اسی محلے کا رہنے والا اور بچی کا پڑوسی بتایا گیا ہے۔ بچی کے والدین محلے داروں کی مدد سے غلام مرتضٰی کے گھر پہنچے اور بچی کے اغواء کے ساتھ ہی غلام مرتضٰی کی فیملی بھی گھر سے فرار ہوچکی تھی۔

بچی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کے بازیابی کی اپیل کی اور پولیس نے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کی تلاش کے دوران والدین کو اغواء کاروں کی طرف سے فون کال موصول ہوئی اور اغواء کاروں کے مطابق بچی رخسانہ اس وقت کندھ کوٹ کے وڈیرے کے پاس ہے۔

اغواء کاروں نے دھمکی دی کہ پولیس تو کیا حکومت پاکستان بھی وڈیرے سے بچی حاصل نہیں کرسکتی۔ اغواء کاروں کا کہنا تھا کہ والدین پولیس کی مدد سے باز رہیں وڈیرہ چاہے گا تو بچی واپس کردی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں