کراچی میں ایف آئی اے کی اشتہاری مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

0
77

کراچی: ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے سب انسپکٹر ذاکر حسین کی سربراہی میں اشتہاری، عدالتی مفروران و دیگر کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 5/2013 زیر دفعہ 5,2،3 فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 اور 420، 468، 471، 109 تعزیرات پاکستان میں ماخوذہ ملزم سید ضامن رضا کو گرفتار کیا۔

 ملزم مقدمہ کے اندراج کے بعد  گزشتہ آٹھ سالوں سے روپوش تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختصر مدتِ میں  رہائش اور موبائل سمز تبدیل کرتا رہتا تھا۔ ملزم  نے اپنے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا جو کے حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا رہا۔ ملزم کے نام سے بینک اکاؤنٹ میں چھ کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ملزم کو جاری شدہ چیک بک دیگر افراد استعمال کرتے رہے۔ گرفتار مذکورہ ملزم کو کل ریمانڈ کے مقصد کے لئے عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں