این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، سید یوسف رضا گیلانی

0
62

اسلام آباد: ‏ایوان بالا میں قائدحزب اختلاف سیدیوسف رضا گیلانی نے اہم بیان بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔ بجٹ 2021 کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ اسے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔ آئین کی 18ویں ترمیم کے ذریعے بجٹ کو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم سے مشروط کیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ ‏این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کے بغیر غیرآئینی طور پر بجٹ پیش کرنے کے خلاف گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن نے واک آؤٹ بھی کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی آئینِ پاکستان کے خلاف کوئی کام نہیں ہونے دے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں