حکومت سندھ نے جانوروں کی منڈیوں پر پابندی عائد کردی

0
45

کراچی: مویشیوں میں لمپی اسکن ڈیزیز کا سندھ بھر میں پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت سندھ نے پر طرح کی جانوروں کی منڈیوں پر پابندی عائد کردی۔ کراچی، حیدرآباد، جامشور ،ٹھٹھہ، میرپور خاص، سکھر اور سانگھڑ مین لمپی اسکن ڈیزیز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ نے مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لیمپی اسکن کی بیماری خاص طور پر گائے میں پائی جارہی ہے۔

سندھ میں سانگھڑ، جامشورو، سکھر، میرپورخاص، ٹھٹہ، حیدرآباد اور کراچی میں بیماری کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر سندھ میں مویشی منڈی کے قیام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ریسرچ آفیسر محکمہ بلدیات سندھ نے ہنگامی مراسلہ جاری کردیا اور مراسلہ سندھ بھر کے بلدیاتی سربراہان کو لکھا گیا ہے۔ سندھ بھر کے بلدیاتی سربراہاں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں