ہزارہ ٹرین حادثے کا معاملہ، حادثہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی نکلا

0
98

اسلام آباد: ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ مرتب ،حادثہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی نکلا، جوائنٹ سرٹیفیکیٹ میں حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اور فش پلیٹ نہ ہونا بھی بتایا گیا ہے۔ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ میں شامل ہے۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ میں حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے ہیں اور ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔ ‏حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

سانحہ ہزارہ ایکسپریس یا نااہلی، غفلت، لاپرواہی اور کرپشن کی وجہ سے ہوا۔ لوہے کی پٹری کے بجائے لکڑی کے ٹکڑے استعمال کئے گئے تاکہ پیڑی کو آپس میں جوڑا جا سکے۔ اب پاکستان میں لکڑی سے بنی ریلوے پٹری پر ریل گاڑی چلے گی۔ ریلوے کی پٹری کے جوڑ جو خاص قسم کی اسٹیل کا بنا ہوتا ہے اور فلیش پلیٹ کہلاتا ہے۔ جب اس قسم کا جُگاڑ کرکے لکڑی سے جوڑیں گے تو حادثات تو ہونا ہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں