فوادچوہدری کا ایک اور اینکر سے جھگڑا، اینکر کو تھانہ میں بند کروا دیا

0
71

اسلا آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک اور اینکر پر تشدد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی کے سابق اینکر تصور زمان اس بار فواد چوہدرری کے ہتھے چڑھ گئے۔

تصور زمان کا کہنا ہے کہ اسے ڈیڑھ، دو ماہ قبل پی ٹی وی سے فارغ کرا دیا گیا حالانکہ وہ پی ٹی وی پر آؤٹ اسٹینڈنگ کٹیگری کا اینکر تھا، وہ اب ریڈیو پاکستان سے منسلک ہے اور تاحال وہیں کام کررہا ہے، وہ جب فواد چوہدری کے دفتر اپنی بیروزگاری کی وجہ پوچھنے گیا تو وہ بدتمیزی سے پیش آئے، گالیاں دیں، جب جواب میں انہیں ویسے ہی گالیاں دیں تو وزیر موصوف نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق تصور زمان کو زدوکوب کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کے حوالے کردیا گیا جب کہ سابق پی ٹی وی اینکر نے بھی وزیر موصوف کے خلاف تھانہ آب پارہ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں