پاکستان کی آزادی لئے بے پناء جوانوں، بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے، آئی جی اسلام آباد

0
78

 اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں تمام سینئیر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سنٹرل پولیس آفس میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ملکی استحکام و ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن میں اپنے افسران و جوانوں کے نام کرتا ہوں شہر کے امن کے لئے ہم سب کو ملکر اپنی زمے داریاں ادا کرنی ہیں۔ مشکل حالات میں آپ سب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہم نے گھبرانا نہیں اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ہم سب نے اپنی وردی کی عزت کو بحال رکھنا ہے۔ پاکستان کی آزادی لئے بے پناء جوانوں، بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد فضا میں آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔ جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں