کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشے گی، شہریار آفریدی

0
40

اسلام آباد: چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی صدارت میں کشمیر کمیٹی کا 20 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، نیشنل سیکورٹی ڈویژن، وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت۔

اجلاس کو کشمیر پریمئیر لیگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کا کے پی ایل کے حوالے سے انتظامات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے تمام قومی اداروں کو کشمیر پریمئیر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشے گی اور کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ کے پی ایل کے کامیاب انعقاد سے کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی. کھیلوں کو فروغ دینے سے صحتمند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں