بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

0
196

کراچی: ‏بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ دلیپ کمار سانس کی تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا اور دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔

 ‏دلیپ کمار پشاور کے محلہ خداداد میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے اور دلیپ کمار کو 1998 میں حکومت پاکستان کی طرف سے نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ دلیپ کمار کو بھارتی فلم کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں