نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کردیئے

0
43

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2,34,509 ہوگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2,691 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 94,713 ہے اور کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 1,34,957 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 77 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 4,839 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 96,236 ہوگئی اور پنجاب میں 82,669, خیبر پختونخواہ میں 28,236 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 10,841, اسلام آباد 13,557 ،گلگت بلتستان 1,587 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 1,383 ہوگئی اور چوبیس گھنٹوں میں 24,577 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 14,45,153 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں