کروڑ پتی بھکاری سے پولیس نے 7 لاکھ چھین لئے، عدالت کا اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

0
234

فیصل آباد: جڑانوالہ میں مظفر نامی کروڑ پتی بھکاری سے پولیس اہلکاروں نے 7 لاکھ روپے چھین لئے، مظفر اپنی رقم کی واپسی کے لیے عدالت جا پہنچا، عدالت کی جانب سے بینک سٹیٹمنٹ منگوائی گئی تو بھکاری 3 کروڑ روپے کا مالک نکلا، عدالت نے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

مظفر حسین بھکاری نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے کہا میں 25 سالوں سے بھیک مانگ کر رقم بینک میں جمع کرواتا آ رہا ہوں، اس میں سے میں نے 7 لاکھ روپے کا پلاٹ خریدا، خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7 لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔

اس پر پولیس نے کہا ہے کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے۔ عدالت نے جب بھکاری کا بینک ریکارڈ طلب کیا تو بھکاری کے اکاونٹ میں مزید 3 کروڑ روپے موجود تھے عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں