لاہور سے شمالی علاقہ جات کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز

0
37

لاہور: پی آئی اے نے تاریخ رقم کر دی، لاہور سے شمالی علاقہ جات کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔

افتتاحی پرواز لاہور سے سکردو کے لئے روانہ ہو گئی اور مسافروں کی جانب سے نئی پرواز کا خیر مقدم کیا گیا۔ ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوں گی اور پہلی پرواز سے 153 مسافر روانہ ہوئے۔

افتتاح کے موقع پر ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اندرون ملک مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف شہروں کو فضائی رابطہ سے منسلک کر رہی ہے۔ پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے لئے اپنا قومی کردار ادا کر رہی ہے۔
لاہور سے سوات کے لئے بھی پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو الوداع کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں