محرم میں مرکزی امام بارگاہوں پر 24 گھنٹے پولیس اہلکار تعینات کئے جائے گے، ایس ایس پی ملیر

0
79

ملیر: ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی زیر صدارت عشرہ محرم الحرام 1443/2021 کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس پی ملیر و بن قاسم سب ڈویژن ملک سنگھار، ایس پی گڈاپ رائو محمد اسلم سمیت ایس ڈپی پی او ضلع ملیر اور ایس ایچ اوز بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فقہ جعفریہ کمیونٹی ضلع ملیر سے جلوس پرمنٹ ہولڈر اور مجالس کے آرگنائزر نے شرکت کی۔ فوکل پرسن شہزاد رضوی (مرکزی تنظیم عزا کراچی)، حسن رضا بٹ فوکل پرسن فقہ جعفریہ کمیونٹی بن قاسم ٹائون اور امام بارگاہوں کے آرگنائزر نے سیکورٹی کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے اجلاس میں کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کیسی بھی قسم کی کوئی سیکورٹی حفاظتی انتظامات میں بدعنوانی نہیں ہوگی۔ جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی زیادہ سے زیادہ فراہم کی جائے گی اور مرکزی امام بارگاہوں پر 24 گھنٹے پولیس اہلکار تعینات کئے جائے گے۔ تمام ضلع ملیر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مجالس اور جلوسوں میں موجود ہونگے۔ امن و امان کو قائم رکھنا ہو۔ پولیس کا تعاون ہر لہذا سے ممکن ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں