کارکردگی میں اضافے، اخراجات میں کمی کیلئے بین الاقوامی معیارات اپنانے کی ضرورت ہے، عارف علوی

0
64

اسلام آباد: صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر کو ISO معیار کے مطابق ڈھالنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

 اجلاس صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کارکردگی میں اضافے، اخراجات میں کمی کیلئے بین الاقوامی معیارات اپنانے کی ضرورت ہے۔ خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے سرکاری اداروں کو سہولیات اور بلڈنگ مینجمنٹ کے عالمی معیار اپنانے کی ضرورت ہے، ایوانِ صدر کی تمام سہولیات، خدمات کی دستاویز کاری سے ایوانِ صدر کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ پائیدار اور ماحول دوست طریقے اپنانے میں ایوان صدر کو دیگر اداروں کے لئے رول ماڈل بنائیں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے نقصان دہ اثرات پر قابو پانے کے لئے قابل تجدید توانائی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ایوانِ صدر میں جدید توانائی کے نظام سے سالانہ  3 کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی۔ قابل تجدید توانائی کے جدید نظام سے بجلی کی کھپت میں 31.2 فیصد کمی واقع ہوگی اور ایوانِ صدر کا 1میگاواٹ شمسی نظام ضرورت سے زائد توانائی نیشنل گرڈ کو دے گا اور ایوان صدر گرین ٹیکنالوجی پر چلنے والے دنیا  کے چند صدارتی دفاتر میں شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں