چند روز میں ملک کے بالائی اور  وسطی علاقوں میں بارش کا امکان

0
36

اسلا آباد: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور اندھیری، ژالہ باری کی پیشنگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ‏اگلے دو سےتین روز کے دوران ملک کے بالائی اور  وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث گندم کی فصل جزوی طور پر متاثر ہونے کاخدشہ ہے اور ‏اتوار سے  بدھ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال میں بارش ہوگی۔

دیر خ، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے اور ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور خ، کرم، وزیر ستان، میں بارش ہو گی۔

میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال میں بارش کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، لاہور، قصور، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی یے۔ اتوار سے منگل کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت اور چمن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ   بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ‏بارشوں کے موجودہ سپیل کے دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ،‏منگل اور بدھ کے  دوران جہلم، سرگودھا، بھکر میں بارش کا امکان ہے۔

‏ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر،  لاڑکانہ اور ڈی آئی خان کے اضلا ع میں آندھی،۔جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں