سی این جی مافیا کا راج، ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

0
91

کراچی: سی این جی مافیا، ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 17 روپے سے 22 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا۔

کراچی سمیت ملک بھر میں آٹھ دن کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے اور ٹرانسپورٹرز جوق در جوق اسٹیشنز پر گیس حاصل کرنے پہنچ گئے۔  تاہم کہیں 15 روز بعد اور کہیں 8 دن بعد ملنے والی سی این جی کی قیمت 17 روپے سے 22 روے تک مہنگی کردی گئی۔

سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا، سندھ میں 123 روپے فی کلو میں ملنے والی سی این جی اب 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پنجاب میں 88 روپے فی کلو ملنے والی سی این جی اب 108 روپے میں مل رہی ہے۔ اس اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

آل پاکستان سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے قیمت نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اسی وجہ سے قیمت بڑھانے کےبجائے کاروبار بند کرنے کو ترجیح دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم سی این جی ڈیلرز نے ٹیکس اور ڈیوٹی کا سارا بوجھ شہریوں پرڈال دیا ہے۔ حکومت پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں