یورپی یونین کی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

0
63

راولپنڈی: یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات پر مبنی کثیرالجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی سفیر نے کامیاب انخلاء آپریشن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کی کوششوں کی تعریف کی۔

معزز مہمان نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں