وزیر اعظم عمران خان کل سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

0
32

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ سمیت کابینہ کے دیگر ممبران اور اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔
 
دورے کے دوران وزیر اعظم کی سعودی قیادت سے مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔ دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے اور وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں